Sunday, September 25, 2022

نوجوت سنگھ سدھو کی کرتار پور منصوبہ کے افتتاح میں شرکت کی یقین دہانی

نوجوت سنگھ سدھو کی کرتار پور منصوبہ کے افتتاح میں شرکت کی یقین دہانی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کر کے کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس پر نوجوت سندھ سدھو نے کرتار پور منصوبہ کے افتتاح میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکر گزار ہوں ، 9 نومبر کی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا ، کرتار پور کی تعمیر اور اس کے افتتاح نے سکھ مذہب کے کروڑوں پیرو کاروں کو نہایت مثبت پیغام دیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ اپنے روحانی پیشوا بابا گورو نانک سے وابستہ مقام کی زیارت کے منتظر ہیں ۔ا