Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کی خبر سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کی خبر سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی
August 3, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) نوجوت سنگھ سدھو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آمد کی خبر سے  بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان نے بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو،سنیل گواسکر اور کیپل دیو کو  حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تو  بھارتی میٖڈیا نے اس پر واویلا شروع کر دیا۔ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قراردیا تو بھارتی میڈیا کو یہ بات پسند نہ آئی اور سدھو کیخلاف نہ صرف  ہنگامہ کھڑا کر دیا بلکہ سابق کرکٹر کو تو ملک دشمن ہی قراردیدیا۔ بھارتی میڈیا  کے پروگراموں میں بیٹھے مہمان بھی سدھو  پر شدید تنقید کر رہے ہیں بلکہ بعض تو اسے براہ راست غدار قراردے رہے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت ان کے لئے باعث اعزاز ہے۔ سدھو کا مزید کہنا تھا  دنیا میں سیاستدانوں پر کہیں بھی اعتماد نہیں کیا جاتا لیکن  عمران خان کو دیکھتے ہی ان پر یقین سا آجاتا ہے ۔ سدھو نے  عمران خان کی  مذاکراتی  پیشکش کی  حمایت  کرتے ہوئے کہا  کراچی اور ممبئی امیروں کیلئے کھلے رہ سکتے ہیں تو شہریوں کے مل کر بیٹھنے میں کیا حرج ہے۔ بی جے پی بھی ہاتھ دھو کر سدھو کے پیچھے پر گئی۔ بی جے پی کے رہنما سبرا منیم سوامی کا کہنا تھا کہ سدھو کا پاکستان جانا  بھارت  سےغداری ہو گی جبکہ کانگریس کا موقف ہے کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیو اور اداکار عامر خان کو دعوت نامہ بھیجا  تھا۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ  انہیں کوئی دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور نہ ہی مصروفیات کے باعث وہ پاکستان جا سکتے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا ہےانہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تو وہ پاکستان ضرور جائیں گے ۔