Friday, September 30, 2022

نوجوت سنگھ سدھو کا نام کرتارپور راہداری کی تقرئب میں شرکت کرنیوالوں کی فہرست سے غائب

نوجوت سنگھ سدھو کا نام کرتارپور راہداری کی تقرئب میں شرکت کرنیوالوں کی فہرست سے غائب
 نیو دہلی (92 نیوز) نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روکنے کیلئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آیا۔ مہمانوں کی فہرست میں نام ہی شامل نہیں۔ نوجوت سدھو نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے نام خط میں کہا انہیں جواب دیا جائے وہ راہداری کی تقریب میں شرکت کیلئے جاسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر تیسرے خط کا جواب بھی نہ آیا تو وہ ویزا لے کر پاکستان چلے جائیں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں  شرکت کیلئے فہرست پاکستان کےحوالے کر دی جس کا نام فہرست میں نہیں وہ نہیں جا سکتا۔ تقریب میں کسی ایک شخص کو اجاگر کرنا ضروری نہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کا سینیٹر فیصل جاوید سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا۔ سدھو نے کہا کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں۔ سدھو نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔ پاکستان آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ان کی بے ساختہ جپھی کو بھی کافی پذیرائی ملی تھی۔