Friday, September 30, 2022

نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے ”بااثر“ ملزم طلحہ نوید کی ضمانت منظور

نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے ”بااثر“ ملزم طلحہ نوید کی ضمانت منظور
لاہور (92نیوز) لاہور میں نوجوان رانا بلال کو گاڑی تلے کچلنے والے معطل ڈی ایس پی کے بیٹے ملزم طلحہ کو متوفی کے والد نے معاف کر دیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم طلحہ نوید عبوری ضمانت ختم ہونے پر پیش ہوا جہاں جسٹس چودھری مشتاق کے روبرو جاں بحق ہونے والے نوجوان رانا بلال کے والد رانا شاہد نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ اسے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے طلحہ کو معاف کر دیا ہے جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی اور اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔