Thursday, October 6, 2022

نوجوان وسیم کی ہلاکت پر ایس ایچ او عزیز بھٹی معطل، تین پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا

نوجوان وسیم کی ہلاکت پر ایس ایچ او عزیز بھٹی معطل، تین پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی (92نیوز) کراچی میں ملزم وسیم کی ہلاکت پر ایس ایچ او عزیز بھٹی کو معطل جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت تین اہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ نے کہا ہے کہ وسیم کےخلاف جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات تھیں، تحقیقات کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آ جائےگی۔ وسیم کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائےگا۔