Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوجوان نقیب اللہ کی ہلاکت کا معاملہ، سہراب گوٹھ کے مکین سراپا احتجاج

نوجوان نقیب اللہ کی ہلاکت کا معاملہ، سہراب گوٹھ کے مکین سراپا احتجاج
January 19, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ کی ہلاکت پر سہراب گوٹھ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔
شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ کی ہلاکت کے خلاف کراچی سپر ہائے وے پر مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ نے بھی شرکت کی۔
سپر ہائی وے گنا منڈی کےقریب مظاہرے میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ، سڑک پر ٹائر جلائے اور بسوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔
احتجاج کے باعث سپر ہائے وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دئیے گئے جس سے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔