Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوجوان آرٹسٹ انیلہ ذوالفقار کے فن پاروں کی نمائش لاہور میں جاری

نوجوان آرٹسٹ انیلہ ذوالفقار کے فن پاروں کی نمائش لاہور میں جاری
May 11, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نوجوان آرٹسٹ انیلہ ذوالفقار کے فن پاروں کی نمائش لاہور میں جاری ہے۔ اچھوتے خیالات پر بنائی جانے والی تخلیقات کی نمائش جمعرات تک جاری رہے گی۔ شعور میں موجود احساسات اور خیالات کو دوسروں تک پہنچنا ایک مشکل کام ہے لیکن نوجوان آرٹسٹ انیلہ ذوالفقار نے یہ بیڑا اٹھایا اور کر دکھایا۔ حمائل آرٹ گیلری میں خاتون آرٹسٹ کے اکتیس فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے جن کی تیاری میں ایک سال کا وقت لگا۔ حمائل آرٹ گیلری میں فن پاروں کی نمائش بارہ مئی تک جاری رہے گی۔ اپنے لاشعور میں موجود باتوں کو شعور میں لانا اور لوگوں کے سامنے پیش کرنا کتنا خوبصورت احساس ہے اس کا اندازہ اس نمائش کو دیکھ کر ہی ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔