Friday, September 30, 2022

نوجوانوں پر تشددکامعاملہ ، ڈی ایس پی یعقوب جٹ قصور وارقرار

نوجوانوں پر تشددکامعاملہ ، ڈی ایس پی یعقوب جٹ قصور وارقرار

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی تھانہ  فیروز  آباد میں  ڈی ایس پی یعقوب جٹ کے 3 نوجوانوں  پر بدترین تشدد کا معاملے پر  ڈی آئی جی ساؤتھ  نے اپنی انکوائری  رپورٹ میں  یعقوب جٹ کو معاملے میں قصور وار قرار دے دیا  ۔

کراچی میں 3 نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد کرنے والے ڈی ایس پی فیروآباد  یعقوب جٹ کے انکوائری مکمل  کرلی گئی ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے اپنی رپورٹ میں  ڈی ایس پی یعقوب جٹ کو معاملے میں قصور وار قرار دیا۔

رپورٹ میں محکمانہ کارروائی کی سفارش کی اورنوجوانوں پر بدترین تشدد کو  بھی ناجائز قرار دیا ۔

ڈی ایس پی فیروز آباد نے 21 دسمبر کو اپنے قریبی عزیز قدیس کی شکایت پر 3 نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا تھا ۔  صوبائی وزیر داخلہ سہیل سیال اور آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوتس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔