نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کو قتل کی دھمکیاں، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے دو اہلکار سکیورٹی پر مامور: برطانوی اخبار

لندن (ویب ڈیسک) نوبل ایوارڈ یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو دہشت گردوں کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد ملالہ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی جان کو خطرہ ہے۔ انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کی طرف سے سنگین دھمکیوں کے بعد سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے دو پولیس محافظ چوبیس گھنٹے ملالہ یوسفزئی کی حفاظت پر مامور رہیں گے تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ملالہ کو ملنے والی سکیورٹی وزراء اور وی وی آئی پیز وزیٹرز کے برابر ہے۔