Saturday, July 27, 2024

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ساڑے پانچ سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ساڑے پانچ سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئی
March 31, 2018

 سوات (92 نیوز) فخر پاکستان سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ساڑے پانچ سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئی ۔

 اپنے پرانے گھر میں سہلیوں اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات انتہائی جذباتی رہی ۔ سہلیوں سے ملتے وقت ملالہ یوسفزئی پھوٹ پھوٹ کر روپڑی ۔

 اس موقع پر ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ تو رپیکئی بھی رو پڑی ۔

 ملاقات کے وقت ملالہ کے سہلیوں اور استانیوں کے آنکھیں نم تھی ۔

 ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے دونوں بھائی خوشحال اور اتل بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورگزیب بھی موجود تھی ۔

 اس سے قبل ملالہ یوسفزئی سیدوشریف سرکٹ ہاوس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گئی تو علاقے میں سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا ۔

 سرکٹ ہاوس اور ان کے آبائی علاقے گلکدہ میں سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

 یہاں تک کہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی ملالہ یوسفزئی سے ملنے نہیں دیا گیا ۔