Sunday, September 25, 2022

نواں بلوچستان گرلز انٹرسکول تھروبال ٹورنا منٹ ،شالدارہ گرلز ہائی سکول نے جیت لیا

نواں بلوچستان گرلز انٹرسکول تھروبال ٹورنا منٹ ،شالدارہ گرلز ہائی سکول نے جیت لیا
کوئٹہ(92نیوز)نواں بلوچستان گرلز انٹرسکول تھرو بال ٹورنامنٹ  شالدارہ گرلز ہائی اسکول نے  جیت لیا۔ فائنل میچ میں طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تفصیلات کےمطابق  ایوب اسٹیڈیم میں 9واں گرلز انٹرسکول تھروبال ٹورنامنٹ اختتام پذ یر ہو گیا جس میں 20سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ  شالدراہ گرلز  ہائی سکول اور جناح ٹاﺅن گرلز ہائی سکول کے مابین کھیلا گیا ۔ فائنل میچ انہتائی سنسنی خیز رہا اور مقررہ وقت میں 24۔، 24پوائنٹس کے ساتھ برابر رہا ۔امپائر کی جانب سے مزید 10منٹ دئےگئے جس میں شالدراہ  گرلز ہائی سکول نے بھرپور  محنت و لگن سے فائنل میچ اپنے نام کر دیا کھلاڑی جہاں پرجوش تھیں  وہیں گلہ بھی کرتی  نظرآئیں کہ  حکومت کو کھیلوں کے فروغ پر توجہ دینی ہو گی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس عبداللہ جان کاکہنا تھا کہ بلو چستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے کھلاڑی نہ صرف ملکی بلکہ بین الا قوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے  ہیں۔ میچ کے اختتام پربہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی  کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئےجبکہ جیت کی خوشی میں طالبات  نے روایتی دھنوں پر رقص بھی کیا۔