Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواک جکووچ، اینڈی مورے اور خواتین مقابلوں میں سیرینا ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نواک جکووچ، اینڈی مورے اور خواتین مقابلوں میں سیرینا ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
August 22, 2015
اوہائیو (ویب ڈیسک) نواک جکووچ اور اینڈی مورے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین مقابلوں میں سیرینا ولیمز نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکی ریاست اوہائیو میں سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک نواک جکووچ کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکا سے ہوا جس میں سربین کھلاڑی نے آسان مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو چھے چار اور چھے ایک سے شکست دے دی۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو اینڈی مورے نے سپرایٹ مرحلے میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ برٹش کھلاڑی کو کھیل کے پہلے سیٹ میں گیسکوئے کے ہاتھوں چار چھے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اگلے دونوں سیٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے چھے ایک اور چھے چار سے فتح حاصل کی۔ ادھر خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سیرینا ولیمز سربیا کی آنا لوانووچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔