Thursday, September 19, 2024

نواک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی

نواک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی
July 1, 2021

ومبلڈن (92 نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا

سربیئن ٹینس اسٹار کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوا، جوکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کے آسکراوٹ کو شکست دی۔

خواتین کیٹگری میں امریکا کی وینس ولیمز کو تیونس کی اونس جبیر نے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔