Saturday, October 1, 2022

نواز شریف 90کی دہائی کی سیاست چاہتے ہیں تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، خورشید شاہ

نواز شریف 90کی دہائی کی سیاست چاہتے ہیں تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، خورشید شاہ
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کو آج بھی وہی اختیارات حاصل ہیں جو پہلے تھے۔  رینجرز کے اختیارات میں کوئی کمی نہیں کی گئی  سندھ پر حملہ کیا گیا تو وفاق کمزور ہو جائے گا۔ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید کا مزید کہنا تھا کہ  نوازشریف اگر نوے کی دہائی کی سیاست چاہتے ہیں تو اُنہوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔