Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کے موٹروےسے لاہور جانے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوا،ترجمان چودھری نثار

نواز شریف کے موٹروےسے لاہور جانے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوا،ترجمان چودھری نثار
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چودھری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بذریعہ موٹر وے لاہور جانے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں ہوا تھا ۔

ترجمان چودھری نثار نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران کسی نے سابق وزیر اعظم کو جہاز سے جانے کا مشورہ نہیں دیا ۔ترجمان کاکہنا تھا کہ مشورہ دینے والے کی نشاندہی  کی جائے تا کہ سارے واقعے میں ڈرامائی عنصر زائل ہو جائے۔

 ترجمان چودھری نثار نے وضاحتی بیان دیا ہے  کہ  چودھری نثار، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے 10،11 سینئر ترین ارکان اس میٹنگ میں موجود تھے جو مری میں ہوئی۔ایک دو ارکان کے علاوہ سب نے فیصلہ تھا کہ میاں نواز شریف موٹروے کے ذریعے لاہور جائیں ۔ یہ فیصلہ ریکارڈ پر ہے اور مری کی میٹنگ کے بعد اخبارات میں بھی شا ئع ہوچکا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ نوازشریف نے موٹروے سے واپسی کا فیصلہ کرنے کے بعد چودھری نثار کو ٹاسک دیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو فیصلے میں تبدیلی کے بارے میں بتائیں اور قائل کریں جس پر چودھری نثار اُسی وقت شہباز شریف سے رابطے کے لئے اٹھ کر چلے گئے  اور واپسی پر بتایا کہ شہباز شریف فیصلے پر متفق ہیں ۔

چودھری نثار علی خان کے ترجمان نے دو ٹوک کہا کہ اسلام آباد سے لاہور واپسی کے لئے جہاز کی تجویز کس کی تھی اس کا علم صرف میاں نوازشریف کو ہے اور وہی جواب دے سکتے ہیں ۔یہ مشورہ دینے والے کی نشاندہی بھی ہو جانی چاہیے تاکہ معاملے میں مزید الجھاؤ پیدا نہ ہو ۔

ترجمان کے مطابق میڈیا کے وفد نے  پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جی ٹی روڈ سے جانے کا مشورہ دیا ۔