نواز شریف کے ذاتی معالج نے روز طبی معائنے کی اجازت مانگ لی

لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کے روز معائنے کی اجازت طلب کر لی ۔
چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عدنان نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کے دل ، دماغ اور گردن سمیت مختلف حصوں کو مطلوبہ مقدار میں خون اور آکسیجن نہیں ملتی ۔
انہوں نےلکھا کہ نواز شریف دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، ذیابیطس، ہائپر ٹینشن کابھی شکارہیں، روزانہ کی بنیاد پرطبی معائنہ ضروری ہے،علاج ان کا بنیادی حق ہے ۔
خط میں لکھا گیا کہ روزانہ ملاقات کی کوشش کرتا ہوں اور روزانہ انکار کردیا جاتا ہے، آئین کا آرٹیکل9 اور 14 زندگی کے حق اور انسانی عزت ووقار کے احترام کی ضمانت دیتا ہے۔