Friday, March 1, 2024

نواز شریف کے دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑ جانے سے دل کے دورے کا خطرہ ،اسپتال ذرائع

نواز شریف کے دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑ جانے سے دل کے دورے کا خطرہ ،اسپتال ذرائع
December 24, 2019
 لندن (92 نیوز) نواز شریف کے پی ای ٹی اسکین میں دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑ جانے سے دل کے دورے کا خطرہ ہے۔ ہسپتال ذرائع نے گمنام رہنے کی شرط پر بتایا کہ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔ نواز شریف کے پیر کو ہونے والے پی ای ٹی اسکین رپورٹ کرسمس کے بعد جاری کی جائے گی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دل میں خون کی روانی برقرار رکھنے کیلئے “ کورونری انٹروینشن” کی ضرورت ہے۔ “انٹروینشن” کامیاب نہ ہوئی تو “ ہارٹ بائی پاس” کرنا پڑ سکتا ہے۔ نواز شریف ، پی ای ٹی اسکین، دل ، خون ، شریان ، سکڑ ، دل کے دورے ، خطرہ ،اسپتال ذرائع نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے رپورٹ کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر عدنان گزشتہ ہفتہ نواز شریف کی “ کورونری ڈیزیز” کی تصدیق کر چکے ہیں۔