نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8 ستمبر 2015 کے فیصلے کی وزیر اعظم نواز شریف نے توہین کی ہے۔وزیر اعظم نے قومی زبان اردو کی بجائے انگریزی زبان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔