Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کے جلسوں میں حمزہ ، شہباز شریف کے جلسوں سے مریم نواز کی تصاویر غائب

نواز شریف کے جلسوں میں حمزہ ، شہباز شریف کے جلسوں سے مریم نواز کی تصاویر غائب
February 15, 2018

لاہور( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن جماعت ایک ، نشان ایک مگر جلسوں میں رہنماؤں کی تصاویر غائب ہونے لگیں ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف  جب کہیں جلسے میں شرکت کیلئے جاتے ہیں تو پوسٹرز پر نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کی تصاویر موجود ہوتی ہیں جب کہ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی تصویر غائب ہو جاتی ہے ۔

اس کے برعکس جب شہباز شریف کہیں جلسہ کرتے ہیں تو بینرز پر نواز شریف، شہباز شریف کی تصاویر تو موجود ہوتی ہیں مگر مریم نواز کی جگہ حمزہ شہباز کی تصویر آجاتی ہے ۔

شہباز شریف کے جلسے میں مریم نواز اور نواز شریف کے جلسے میں حمزہ شہباز کی تصویر نظر نہیں آتی ۔