Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کے بلڈ ، یورن اور ریڈیالوجی کے ٹیسٹ ، گردے میں پتھری کا انکشاف

نواز شریف کے بلڈ ، یورن اور ریڈیالوجی  کے ٹیسٹ ، گردے میں پتھری کا انکشاف
February 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے ، چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے  نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ سی ٹی اسکین ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری کی تشخیص ہوئی ہے،رپورٹ کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ والد سےملنے مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور راحیل منیر بھی اسپتال پہنچے، مریم نواز نے نواز شریف کی حوصلہ افزائی اور جلد صحت یابی کی دعا کی، العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ  کوٹ لکھپت جیل کے قیدی میاں نوازشریف کا لاہور کے  سروسز اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ نوازشریف کو کیمیائی ٹیسٹ کے لئے انتہائی سخت سکیورٹی میں نیو او پی ڈی میں منتقل کیاگیا ، جہاں انکے بلڈ ،یورین اور ریڈیالوجی کے ٹیسٹ کیے گئے۔ غازی علم دین شہید وارڈمیں نواز شریف کا سٹی اسکین ٹیسٹ کیا گیا،ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ان کے بائیں گردے میں مائنر پتھری نکل آئی، طبی ماہرین کے مطابق گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے۔ نوازشریف کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی بلاک میں رکھا گیا ہے ،اس سے قبل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی اسی کمرے میں رکھا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق  کمرے ٹی وی  صوفے سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں نوازشریف سے ملاقات کیلئے ان کی صاحبزادی مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور راحیل منیر اسپتال پہنچے، مریم نواز نے  والد کے میڈیکل ٹیسٹوں کے متعلق ڈاکٹرز سے معلومات لیں ۔ نواز شریف کی موجودگی کے موقع پر سروسز اسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔