Sunday, December 3, 2023

نواز شریف کے بلاوے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ

نواز شریف کے بلاوے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ
September 23, 2017

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات ، پارٹی معاماملات ، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 شہباز شریف پی کےسیون فائیو سیون کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ ملاقات میں چوہدری نثار کے تحفظات ، پارٹی معاملات ، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف نوازشریف کو چودھری نثارکا پیغام پہنچائیں گے۔ چودھری نثارکے مریم نوازسے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چودھری نثار کو اس بات پرتحفظات ہیں کہ مریم نواز سیاست میں نووارد ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا کردار سینئر پارٹی سیاستدانوں سے بڑھ کرنہیں ہوناچاہئے۔

 ماہر قانون مصطفیٰ رمدے بھی شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔ ان سے قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

 وزیر اعظم خاقان عباسی بھی لندن میں موجود ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی واپسی  یکم  اکتوبر کو کنفرم  کروا رکھی  ہے۔