Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کے انکار پر ان کا سروسز سے پی آئی سی منتقلی کا فیصلہ منسوخ

نواز شریف کے انکار پر ان کا سروسز سے پی آئی سی منتقلی کا فیصلہ منسوخ
February 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے انکار پر ان کا سروسز سے پی آئی سی منتقلی کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا۔ نوازشریف سروسز اسپتال لاہور میں گزشتہ 5 دن سے زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس اور سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائی گئیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فٖیصلہ کیا۔ نواز شریف نے محکمہ داخلہ کے احکامات سے انخراف کرتے ہوئے پی آئی سی جانے سے انکار کیا اور کوٹ لکھپت جیل جانے کی ضد کرتے رہے جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو  امراض قلب سے متعلق تما تر سہولیات سروسز اسپتال میں ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل پی آئی سی میں کل کے چیک اپ کے بعد کیا جائے گا۔ نواز شریف کی سروسز اسپتال سے آنے والی رپورٹس میں گردے اور شریانوں میں تنگی کا مسئلہ سامنے آیا تھا جبکہ انکا امراض قلب کا مسئلہ بھی پرانا ہے جس پر پی آئی سی کے ڈاکٹر انکا کل معائنہ کریں گے۔