Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کی پارٹی صدارت کیخلاف کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی

نواز شریف کی پارٹی صدارت کیخلاف کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی
January 23, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں نواز شریف کی پارٹی صدارت کیخلاف کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی ہو گئی ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف کی پارٹی صدارت کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔
مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر ریلوے سعد رفیق اور پرویز رشید سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے ۔
دوران سماعت چیف جسٹس اور سعد رفیق کے درمیان دلچسپ مقالمہ ہوا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب مجمعے میں تو آپ خوب بولتے ہیں ۔ عدالت وہاں جواب دے سکتی ہے نہ ٹی وی پر آ کر یہاں بولیں جواب دینگے ۔
اس پر سعد رفیق نے کہا کہ وہ عدالت میں کچھ نہیں بولیں گے ۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جا سکتی ہے ، دباﺅ نہیں ڈالاجاسکتا ۔ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار عدالت نے خود طے کرنا ہے ۔ کچھ بھی کرنا پڑے ادارے کی تکریم کم نہیں ہونے دینگے ۔ سب کو سنیں گے لیکن حدود و قیود کے اندر رہ کر ۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی حدود میں سیاسی گفتگو پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ جس نے بولنا ہے وہ رات کو ٹاک شوز میں بولے ۔
ادھر راجہ ظفر الحق نے کیس کی تیاری کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی جبکہ شیخ رشید کے وکیل فروغ نسیم کی جانب سے عبوری حکم نامے کی استدعا کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی قانون سے متعلق عبوری حکم کیسے جاری کر سکتے ہیں ۔
اس کے بعد کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔