Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کی نظر میں وزیر اعظم ریاستی اداروں کا غلط استعمال کرسکتا ہے ، عمران خان

نواز شریف کی نظر میں وزیر اعظم ریاستی اداروں کا غلط استعمال کرسکتا ہے ، عمران خان
February 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی نظر میں وزیر اعظم ریاستی اداروں کا غلط استعمال کر سکتا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف نے کے پی کے حکومت سے متعلق جھوٹ بولے ۔ وہ پولیس، صحت اور تعلیمی اصلاحات پر کے پی کے کے عوام سے پوچھیں یا اپنے ملازموں کو بھیج کر صورتحال چیک کرائیں ۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی بلین ٹری سونامی پر نواز شریف کی غفلت دور کرے ۔ کوئی انہیں بتائے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف بلین ٹری سونامی پروگرام کی آڈٹنگ کر چکا ہے اور آئی یو سی این بلین ٹری سونامی کی کامیابی کا اعتراف بھی کرچکا ہے ۔ کے پی کے سے متعلق نواز شریف کی لاعلمی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختون میں تین سو پچاس مائیکرو ہائیڈل اسٹیشنز مکمل کئے گئے ہیں ۔