Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف  کی نااہلی کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پرپیش کیا

نواز شریف  کی نااہلی کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پرپیش کیا
July 28, 2017

لاہور(ویب ڈیسک)پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف  کی نااہلی کے فیصلے کو دنیا بھر کے میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا ۔ پاکستان میں ہونیوالی  سیاسی ہلچل سے عالمی میڈیا بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کی سماعت دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ بن گئی، جونہی عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف  کو نااہل قراردیا تو دنیا بھر کے ٹی وی چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا سائٹس پر اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کرنے لگا۔ بھارتی اخبارات ، ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا نے روٹین کی  خبروں اور نشریات کو  روک کر نواز شریف کی نااہلی کو بریکنگ نیوز بنایا۔ انڈیا ٹوڈے ،نیوز ایٹین ،انڈیا ٹی وی ۔۔نیوز ایکس ۔۔ہفٹنگٹن پوسٹ ،دی ٹریبیون ،اے این آئی ، ری پبلک ٹی وی پریس ٹرسٹ آف انڈیا،زی نیوز،ری پبلک ٹی وی نے نواز شریف کی تصاویر اور فوٹیجز کے ساتھ انکی نااہلی کی خبروں کوشائع اور  نشر کیا ۔ ٹائمز نائو  اور نیوز ایکس جیسے بھارتی چینلز نےاس حوالے سے خصوصی نشریات بھی پیش کیں جس میں فیصلے کے مختلف پہلوئوں اور نئے وزیر اعظم کی آپشنز جیسے معاملات زیر غور آئے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ۔۔بی بی سی ۔۔اے پی ، اے ایف پی ۔۔خلیج ٹائمز، الجزیرہ ، طلوع نیوز، سعودی گزٹ ، بنگلہ دیش  نیوزٹوئنٹی فور،نیویارک ٹائمز،سی این این ۔۔گارجین سمیت دنیابھرکےمیڈیا نے نواز شریف کی نااہلی کو اپنی اہم ترین  خبروں  کی زینت  بنایا ۔

جس تحقیقاتی ادارے آئی سی آئی جے نے پاناما پیپرز کو لیک کیا تھا اس نے بھی وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی خبر اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کردی اور کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سے پاناما پیپرز کی صداقت کی پاکستان میں بھی تصدیق ہو گئی۔