Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کی نااہلی کےبعد سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

نواز شریف کی نااہلی کےبعد سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
July 28, 2017

کراچی (92نیوز) پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو مارکیٹ نے مثبت لیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 16 سو سے زائد پوائنٹس گھٹنے کے بعد 6 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 912 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کےمطابق پانامالیکس پر سپریم کورٹ کا وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آنے کے بعدجمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا اور پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 719 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 186 پوائنٹس پر بند ہوا  ۔ وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد کے ایس 100 انڈیکس 16 سو سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا ۔تاہم اس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم کی نااہلی کے فیصلے کو مثبت لے لیا ۔ مارکیٹ نے ریکوری دکھانا شروع کی جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6 پوائنٹس کا اضافہ کے بعد 45 ہزار 912 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری سیشن کے دوران 32 کروڑ 68 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ہنگامے کے آغاز سے فیصلہ آنے تک مارکیٹ پہلے ہی 9 ہزار پوائنٹس گھٹ چکی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑا فیصلہ آنے کے باوجود مارکیٹ نے ریکوری دکھائی ہے۔