Sunday, September 25, 2022

نواز شریف کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ‏

نواز شریف کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ‏
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ کیس میں سزا یافتہ  نواز شریف کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ہے ، سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہو گی ۔ دو روز قبل  نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے طبی اور انسانی بنیادوں پر  عبوری ضمانت کی درخواست کی گئی تھی  جسے عدالت نے آج کے دن تک منظور کر لیا تھا۔ عدالت نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھاہے ۔