Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کی طبی حالت درست ہے ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کر ادی گئی

نواز شریف کی طبی حالت درست ہے ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کر ادی گئی
June 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر کا جواب عداتل میں جمع کرادیاگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل آفیسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  نواز شریف کو شوگر،بلڈ پریشر،دل کی بیماری ہے۔ 2011 اور2016 کے درمیان بائی پاس ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ  2001 اور 2017 میں شریانوں میں سٹنٹ ڈالے گئے، تاہم موجودہ علاج کے دوران نوازشریف کی طبی حالت درست ہے، نواز شریف کو ای سی جی کرانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ میڈیکل آفیسر نے دل کے دورے اور ذیابطیس کا ٹیسٹ کرانا تجویز کیا، رپورٹ میں روزانہ کی بلڈ اور شوگر رپورٹس منسلک کی گئیں ہیں۔ رپورٹ میں نوازشریف کو دی جانے والی روزانہ کی ادویات کی فہرست بھی شامل ہے۔ سپریڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی جائے۔