Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کی صدارت ختم کی گئی مگر وہ ہمیشہ جماعت کے قائد رہیں گے ،شہبازشریف

نواز شریف کی صدارت ختم کی گئی مگر وہ ہمیشہ جماعت کے قائد رہیں گے ،شہبازشریف
February 27, 2018

پتوکی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صدارت ختم کی گئی ہے مگر وہ ہمیشہ جماعت کے قائد رہیں گے ۔

شہباز شریف نے پتوکی میں  جلسے سے خطاب میں سیاسی مخالفین پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لیڈرشپ میں پاکستان ترقی کرےگا، عمران خان کوجھوٹ بولنے کےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔

جلسے سے پہلے  پولیس نے زبردستی دکانیں بند کرادیں اور راستوں پر کنٹینرز بھی لگا دیئے گئے ۔ راستوں پر کنٹینر لگنے سے شہری طویل سفر پیدل کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ دوسری جانب  پتوکی میں جلسہ ن لیگ کا تھا مگر  شہر میں پینا فلیکس پرتصاویر اور جھنڈے پی ٹی آئی کے موجود تھے ۔