Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست پر تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیا

نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواست پر تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیا
August 4, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ممبرز میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم شامل ہیں۔ نواز شریف کے وکلاء نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نیب قانون ختم ہو گیا ہے۔ اس لیے اس قانون کے تحت کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایک کالعدم قانون کے تحت ان کے مؤکل کو دی گئی سزا ختم کی جائے۔