Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، سیاسی صورتحال پر غور

نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، سیاسی صورتحال پر غور
January 15, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی ۔ بیٹھک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعلیٰ شہباز شریف، سعد رفیق، شوکت ترین اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات، اپوزیشن احتجاج پر بھی غور کیا گیا ۔

مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،خواجہ سعدرفیق،مریم نوازاورسابق وزیرخزانہ شوکت ترین بھی شریک ہوئے  ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی امور اور بلوچستان کے حوالہ بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے پیش نظر رائیونڈ سمیت جاتی امرا کے اطراف کی  سکیورٹی سخت کی گئی تھی ۔  چیف سیکرٹری پنجاب  بھی نوازشریف سے ملاقات کے لئے جاتی امراپہنچے ۔