نواز شریف کی ریستوران میں موجودگی پرنیتن یاہو نےڈنر منسوخ کر دیا
نیویارک(92نیوز)نیویارک کے ایک ریستوران میں وزیراعظم نوازشریف کی موجودگی کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے ریستوران جانے کاپروگرام منسوخ کردیا۔
امریکی اخبارنیویارک پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے اطالوی ریستوران سرافینامیں کھاناکھانے کاپروگرام بنایاتھاتاہم جب انہیں پتہ چلاکہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ اوردیگرارکان کے ہمراہ ریستوران میں آئینگے تو نیتن یاہونے پروگرام منسوخ کردیا،اسرائیلی حکام نے نیتن یاہوکے پروگرام کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی رسک قراردی ہے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے ریستوران میں پیزاکھایاجبکہ میٹھے میں سیب کے سموسے تناول کئے۔