Saturday, October 1, 2022

نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونےکیخلاف اپیل جلد سننے کی درخواست مسترد

نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونےکیخلاف اپیل جلد سننے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونےکیخلاف اپیل جلد سننے کی درخواست مسترد کر دی ۔قرار دیا کہ اپیل کو اپنی باری پر ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائیگا۔ العزیزیہ ریفرنس میں سز ایافتہ نواز شریف کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت  مسترد ہونے کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے  کی استدعا عدالت عظمیٰ نے بھی مسترد کر دی ۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اپیل جلد نہین  سنی جا سکتی ، معمول کے مطابق سماعت کے لئے  مقرر کی جائے گی ۔ نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 فروری کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،اپیل پر سماعت کیلئے عدالت میں الگ سے درخواست بھی دی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل میں نوازشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عالیہ قانون میں دیئے گئے اختیارات استعمال کرنے میں ناکام رہی،ضمانت کے اصولوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا۔