Thursday, September 19, 2024

نواز شریف کی ترکی اور اٹلی کے ہم منصب سے ملاقاتیں

نواز شریف کی ترکی اور اٹلی کے ہم منصب سے ملاقاتیں
September 29, 2015
نیویارک(92نیوز)وزیراعظم میاں نواز شریف نے ترکی اور اٹلی کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقات کی ہے دونوں رہنماؤں سے ملاقاتیں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئیں۔ تفصیلات کےمطابق ترک وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر ترکی کے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا  جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے  کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ قبل ازیں  وزیراعظم نواز شریف نے اٹلی کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کا بہترین دوست ملک ہے جلد اٹلی کا تجارتی مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔ 3 2dawood