Friday, September 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئیں

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئیں
August 11, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) بیرون ملک علاج کیلئے مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔

رپورٹس نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے جمع کروائی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک رکھا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لندن میں طبی مرکز کے قریب رہیں۔

رپورٹس کے مطابق نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ انہیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو کورونا کے باعث عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے نواز شریف 19 نومبر 2019 کو علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں علاج کیلئے 04 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور وہ تب سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.