Monday, November 28, 2022

نواز شریف کی بیماری پر ماضی کی طرح جھوٹ بولا گیا، فواد چودھری ‏

نواز شریف کی بیماری پر ماضی کی طرح جھوٹ بولا گیا، فواد چودھری ‏

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں  نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  ایمبولینس کی بجائے
مولانا فضل الرحمٰن  جاتی امرا ء پہنچ گئے ، مولانا میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں  ، عدالت اس کا نوٹس لے ۔

 فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 1947 سے 2008 تک پاکستان پر کل بیرونی قرض  37 بلین ڈالر واجب الادا تھا ، اس رقم سے اسلام آباد بنا ، تربیلا ، منگلا ڈیم بنے ، بیول بیسز بنائی گئیں اور فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ، گوادر اور موٹروے بنی ۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1115463290556170241

وفاقی وزیر نے کاہ کہ 2008تا 2018 بیرونی قرض 97 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ، 60 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا  ، سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں  گیا  ، یہ دو خاندانوں میں تقسیم ہوا ،  حدیبیہ فراڈ کا ماڈل کرپشن کے لئے دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا۔

 فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیسہ ہنڈی  ، حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز، شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں، سائیڈ رول والے درجنوں ہیں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1115463293399969793