Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت  یکم اگست تک ملتوی
July 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی ہو گئی۔  دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر اور خواجہ حارث کے معاون وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل سعد ہاشمی نے عدالت میں دلائل دیے کہ ہائیکورٹ میں اپیلوں  پر سماعت کل ہو گی ۔ اس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے  کہ کل دیکھ لیتے ہیں، ہائیکورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں۔ ادھر نواز شریف کی طبیعت ناساز اور پمز اسپتال میں ہونے کی وجہ سے وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل عدالت شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال سزا سنائی گئی تھی ۔