Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کہتے رہے تمام فیصلے کہیں اور ہوتے تھے، شہباز گل

نواز شریف کہتے رہے تمام فیصلے کہیں اور ہوتے تھے، شہباز گل
May 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن سیر ہے تو حکومتی اراکین بھی سوا سیر ہیں، لیگی رہنماء مسلسل حکومتی اراکین کے نشانے پر ہیں، معاون خصوصی شہباز گل اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آج بھی اپوزیشن کے خلاف بھرپور تنقیدی اننگز کھیلی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اہم سوال اٹھا دیا۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کہتے رہے تمام فیصلے کہیں اور ہوتے تھے، خارجہ پالیسی سمیت کوئی فیصلہ نہیں کرنے دیا گیا، لیکن ایٹم بم چلانے کا فیصلہ نواز شریف نے کیا، کوئی ہمیں بتائے کہ ان دونوں باتوں میں سے سچی کونسی ہے۔؟؟؟ بات نواز لیگ پر تنقید کی ہو اور فیاض الحسن چوہان پیچھے رہ جائیں ایسا تو ممکن نہیں، لیگی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ لیگی قیادت اشتہاری نوازشریف اور خود ساختہ روپوش شہباز شریف کو بچانے کے لیے الزام تراشیوں میں لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے، سستی روٹی اور آٹا سبسڈی کے نام پر عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوباز شریف تھے۔