Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا

نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا
February 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جیل میں ہونے والےچیک اپ کی رپورٹ  میں ان  کو فوری  دل کے مرض کی تمام سہولیات والے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں  اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی  تھی ۔ کوٹ لکھپت جیل کا قیدی نمبر 4470 دل کے مرض کے باعث جیل سے سروسز اسپتال منتقل  ہو گیا ۔ نواز شریف کو جیل سے سروسز اسپتال منتقلی سے پہلے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے  ۔سابق وزیر اعظم سے ڈاکٹروں کے بورڈ نے ملاقات کی اور میڈیکل ہسٹری حاصل کی ۔ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا معائنہ بھی کیا  ۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کا بلڈ پریشر ٹیسٹ کیا ہے ، کل مزید ٹیسٹ اور تفصیلی معائنہ ہو گا  ، دل کے معائنے کے لئے پی آئی سی کال بھجوا دی ہے ۔ جیل میں  قیدی  کی طبیعت خراب تھی جبکہ  اسپتال پہنچتے ہی کھانے کے لئے سموسے اور کباب پہنچے ۔ کیا اسپتال پہنچتے ہی تمام تکلیفیں دور ہو گئیں؟ ،نوازشریف اسپتال پہنچتے ہی تندرست نظر آئے، تواضع کیلئے چائے اور دیگر لوازمات پہنچا دیئے گئے، شامی کباب، سموسے، سیخ کباب، کیچپ اور چٹنی شامل تھی ۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کرنے سے پہلے وی وی آئی پی روم کو رنگ وروغن کرکے خوب چمکایا گیا۔کمرے میں دوبیڈ، فریج ،ایل سی ڈی،ہیٹر کی سہولت میسر،،مہمانوں کے لیے صوفوں اور میزکا بھی انتظام ہے۔ سروسز اسپتال میں سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ پولیس حکام نے بھی وی وی آئی پی روم کا دورہ کیا او انتظامات کا جائزہ لیا، بغیر یونیفارم کے اہلکار بھی تعینات کیے گئےہیں۔ دوسری طرف نواز شریف کےجیل میں ہونے والےچیک اپ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہیں  جن میں نواز شریف کو فوری  دل کے مرض کی تمام سہولیات والے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کے نچلے حصے میں خون کی ترسیل کم ہو رہی ہے ۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی، ٹیسٹ مکمل ہونے تک نوازشریف سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے۔