Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کو پمز ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

نواز شریف کو پمز ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
July 31, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پمز اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف کی جیل واپسی  کو ان کی صحت سے مشروط  قرار دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ،   واز شریف اسلام آباد پمز ہسپتال میں دو روز زیرعلاج رہے۔ طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پمز ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بلڈ پریشر،شوگر اور خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نواز شریف کا شگر لیول زیادہ ہونے پر انہیں انسولین لگا کر ان کا شوگر لیول کنٹرول کیا گیا ۔جس سے نواز شریف کے خون کی روانی میں بہتری آئی۔ پمز ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے کئے گئے شوگر، بلڈ پریشر، اور ای سی جی ٹیسٹس کی رپورٹس مکمل نارمل نہیں تھیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر نعیم ملک نواز شریف کی دل کی امراض کی رپوٹس دیکھیں۔ جس کے بعد اُنہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔