Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نواز شریف کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والو، کشمیر آکر دیکھو ، مریم نواز

نواز شریف کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والو، کشمیر آکر دیکھو ، مریم نواز
July 18, 2021

دھیرکوٹ (92 نیوز) نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والو، کشمیر آکر دیکھو۔

مریم نواز نے دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے نواز شریف کو مائنس نہیں ہونے دیا بلکہ پلس پلس پلس کر دیا۔ آزاد کشمیر میں پہلی بار اتنے بڑے جلسے ہو رہے ہیں۔ کارکنوں کو مبارک ہو، الیکشن جیت چکے۔ نوازشریف کی قربانی ضائع نہیں گئی، رنگ لا رہی ہیں۔ آزاد کشمیر کا الیکشن صرف اور صرف ن لیگ کا ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا دھیرکوٹ والو اگرکوئی ووٹ چوری کرتا پکڑا جائے تو اسے چھوڑنا نہیں۔ دھیرکوٹ والو ووٹ کو عزت دینے کا وقت آچکا ہے۔ بہادری سے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا۔ 25جولائی کو شیر آزادکشمیر میں دھاڑے گا۔ آپ سے وعدہ کرتی ہوں 26 جولائی کو آزاد کشمیر میں ترقی کا سورج طلوع ہو گا۔

مریم نواز نے پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا عمران خان آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے۔ کل سلیکٹڈ نے جلسہ نہیں جلسی کی۔ وہ کل جلسہ نہ کرتا تو شاید بھرم رہ جاتا۔ ان کی اوقات کل بھی دو سیٹوں کی تھی، آج بھی اتنی ہے۔