Monday, October 3, 2022

نوازشریف کولیڈرمیں نے بنایا،انہوں نے میرے ساتھ بے وفائی ہی نہیں دشمنی بھی کی،چودھری نثار

نوازشریف کولیڈرمیں نے بنایا،انہوں نے میرے ساتھ بے وفائی ہی نہیں دشمنی بھی کی،چودھری نثار
راولپنڈی ( 92 نیوز ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا ۔ یونین کونسل رینال میں  عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق سینئر رہنما  کا کہنا تھا کہ  میرے  مخالفین مشرف کی وردی کے پیچھے 9 سال تک چھپے رہے ،  میں نے 34سال نواز شریف سے وفاداری نبھائی  اور ایسی وفاداری  تو بھائی بھائی سے نہیں کرتا۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی ہی نہیں دشمنی بھی کی ہے ، اس کا جواب میں  نہیں ،میرے  حلقے کے عوام دیں گے ۔ میرے حلقے سے نواز ، شہباز ، آصف زرداری اور عمران خان میرا مقابلہ کریں گے، میرے خلاف الیکشن لڑنے والوں نے کوئی در نہیں چھوڑا، ہمیشہ اصول کی سیاست کی اور کردار کی بنیاد پر ووٹ مانگا ، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا ، کاسہ لیسی نہیں کی ، مجھے بہت بڑی اور ریکارڈ کامیابی نظر آ رہی ہے۔