Saturday, February 24, 2024

نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا لے جانے پر ڈاکٹرز کی مشاورت مکمل

نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا لے جانے پر ڈاکٹرز کی مشاورت مکمل
December 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) نواز شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جانے پر ڈاکٹرز کی مشاورت مکمل ہو گئی ، خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف بھی علاج کے لئے امریکا جانے پر رضا مند ہو گئے ۔ نواز شریف علاج کے لئے آئندہ 72 گھنٹوں میں  امریکا کے لئے  روانہ ہو سکتے ہیں ،ا مریکی ریاست بوسٹن کے اسپتال میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، کنسلٹنٹس اور بوسٹن استپال کے ڈاکٹرز میں مشاورت کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔خصوصی فلائٹ سے نواز شریف کو امریکا لے جایا جائیگا۔ ، نواز شریف کی گردن کی شریانیں نوے فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی پانچ اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔