Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کو سعودیوں نے نہیں بلایا، شہباز شریف کے خوف سے جانا پڑا، اعتزاز احسن

نواز شریف کو سعودیوں نے نہیں بلایا، شہباز شریف کے خوف سے جانا پڑا، اعتزاز احسن
January 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ اب سعودی عرب والے بھی شریف خاندان کیلئے کچھ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سعودی حکام نے نہیں بلایا۔ انہیں شہباز شریف کے خوف سے جانا پڑا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ شہبازشریف،راحیل شریف کےجہاز پر سعودی عرب پہنچے۔ عدلیہ اور فوج کو تاثر دیا گیا کہ شہباز شریف سعودیہ والوں کا منظور نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وہاں سے فون کیا میں اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کر رہا ہوں۔ شہباز شریف کے خوف سے نواز شریف بھی سعودیہ چلا گیا۔
دوسری طرف نعیم الحق بولے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ سعودی عرب اثر و رسوخ استعمال کر کے ان کی جان چھڑائے۔