Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کو سزا کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، علی احمد کرد

نواز شریف کو سزا کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، علی احمد کرد
November 23, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیو) سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد کا کہنا ہے نواز شریف کو سزا کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

علی احمد کرد نے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا عدالت کے سامنے اتنے پہلو آچکے۔ سزا کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ صرف الزامات کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ نواز شریف پر سارے کیسز ثاقب نثار کے زمانے میں بنے۔ رانا شمیم کے بیان حلفی کے بعد اب آڈیو بھی سامنے آ گئی۔ اب ثاقب نثار جتنا مرضی اس سے انکار کریں۔

 ادھر شبلی فراز نے کہا حکومت نے ان معاملات کو اداروں پر چھوڑ رکھا ہے۔