Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے، مریم نواز

نواز شریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے، مریم نواز
June 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا نواز شریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے لیکن جعلی حکومت ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا آج نواز شریف سے صرف پانچ قریبی رشتہ داروں کو سخت نگرانی میں ملنے کی اجازت تھی، جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1144199146565328896 اگر یہ جعلی حکومت کی طرف سے میرے اصولی موقف کا جواب ہے تو وہ سن لے کہ میں خاموش رہنے والی نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف صاحب کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے۔ اگر یہ جعلی حکومت اب بھی ان کے ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی اور خداناخواستہ مرض بڑھتا ہے تو مسلم لیگ ن کے کڑوڑوں ووٹروں اور 22 کڑوڑ عوام کو خبر ہونی چاہئے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے۔