Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا

نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سابق وزیر اعظم کو  سینے میں شدید درد ہونے اور ای سی جی میں خراب آنے  کے باعث اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔ڈاکٹروں نے نواز شریف کاتفصیلی طبی معائنہ  کیا ، ڈاکٹر نعیم ملک نے شوگر،بلڈ پریشر ، ای سی جی و دیگر ٹیسٹ لئے۔ سینئرڈاکٹرز پر مشتمل 5رکنی میڈیکل بورڈ آج سابق وزیراعظم کا معائنہ کرے گا ،اسپتال کے کارڈیک سنٹر میں نواز شریف کیلئے کمرہ بھی تیار ہے ۔ نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقل کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتھے ۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزارت عظمی  کے مضبوط امیدوار عمران خان نے نوازشریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔