Friday, September 30, 2022

نواز شریف کو آرمی چیف اور آئی جی بھی تھانیدار چاہئے ، اسد عمر

نواز شریف کو آرمی چیف اور آئی جی بھی تھانیدار چاہئے ، اسد عمر

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو آرمی چیف اور آئی جی بھی ’’تھانیدار‘‘ چاہیے ، نواز شریف کا افراد سے نہیں، اداروں سے ٹکراؤ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پر نون لیگ نے ووٹ دیا جب ہر طرف سے ناکامی ہوئی تو نواز شریف کو جمہوریت یاد آگئی ۔

وفاقی وزیر  علی زیدی نے کہا کہ فاشسٹ سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے ، بے شک کرپشن بچاؤ تحریک چلالیں، وکٹ میں باؤنس آگیا، عمران خان نے نیا بال لے لیا۔