Tuesday, December 5, 2023

نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 کی فتح میرے موقف کی تائید ہے

نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 کی فتح میرے موقف کی تائید ہے
September 23, 2017

لندن(92نیوز) لندن پاکستان کی سیاست کا مرکز بن گیا ، حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بڑی بیٹھک ہوئی ۔ اجلاس میں  ملک کی سیاسی صورتحال ، نیب ریفرنسز اور نواز شریف کی واپسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

طویل اجلاس کے بعد نواز شریف میڈیاکے سامنے آئے اور این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی فتح کو اپنے مقوف کی تائید قرار دیا ۔ سابق وزیر اعظم نے این اے 120 کے حلقے سے غائب ہونے والے افراد کی بات بھی کی ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بیس میں جمہوریت کی فتح ہوئی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نواز کا علاج ابھی جاری ہے

مسلم لیگ ن کی قیادت کے لندن میں ڈیرے اور اہم اجلاس مسلم لیگ کا صدر کون ، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ کیا ہوگا، نئے وزیر خزانہ کا فیصلہ ہوا یا نہیں جیسے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔