Thursday, September 29, 2022

نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے، عمران خان

نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے، عمران خان

حافظ آباد (92 نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میں اتنی جرات نہیں کہ اسحاق ڈار سے استعفی لے سکیں۔ نواز شریف اسحاق ڈار کو کبھی نہیں نکلنے دیں گے۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تھے ان کی ایک فیکٹری تھی، 12 سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کی 30 فیکٹریاں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم خود چوری کرتا ہے تو وہ وزیروں کو نہیں روک سکتا اور جب وزیر چوری کرتے ہیں تو وہ دیگر ماتحت افسران کو نہیں روک سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے، ایک وقت تھا جب پاکستان پورے برصغیر میں سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہاں نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزگاری ہے۔